انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے بابر اعظم کی کپتانی میں 18رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمدوسیم نے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ مہمان ٹیم 27 نومبر کو پاکستان آئے گی۔
style=”display:none;”>