پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آعلان کیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے اگلے مرحلہ کی خود قیادت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس بات کا علم ہے کہ ان کے زخم اتنی جلد ٹھیک نہیں ہوپائیں گے۔ لیکن وہ پھر بھی اپنی زخمی ٹانگ کے ساتھ ہی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ سابق وزیر آعظم لاہورمیں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ذہن میں آج یہ سوال ضرور ہوگا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آخرراولپنڈی کیوں جارہا ہے؟ تو میں صرف یہ کہوں گا کہ اس کا جواب انھیں جلد ہی مل جائے گا۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہیں یہ معلوم ہے کہ اُن کی جان کو اب بھی خطرہ موجود ہے، ان پر ایک بارپھر حملہ ہوسکتا ہے۔ لیکن وہ اس کے باوجود قافلہ کے ساتھ راولپنڈی جائیں گے۔
پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں عوام کی حمایت کھوچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔ آرمی چیف کے تقرر کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس عہدے کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہئے۔
style=”display:none;”>