انسپکٹر جنرل پولیس نے پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں میں پولیس اہلکاروں کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ انسپکٹر جنرل کا ایک مراسلہ لاہور کے صوبائی ‘کیپٹل سٹی پولیس آفیسر’ کے علاوہ تمام دیگرصوبائی افسران کو بھی بھیجا گیا ہے، جس میں یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار کسی بھی سیاسی جلسے یا ان کے جلوس میں شرکت نہیں کرسکتا۔
مراسلہ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ آئی جی پولیس نے اہلکاروں سے کہا ہے کہ آپ ڈیوٹی کے دوران اپنے یونیفارم کا تقدس قائم رکھیں۔
مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی پولیس اہلکار جلسے جلوسوں میں سیاسی نعرہ بازی نہ کرے، اور نہ ہی سرکاری گاڑیاں کو سیاسی جلسے جلوسوں کے شرکا کیلئے استعمال کیا جائے- اس حکم کا اطلاق ان گاڑیوں پر نہیں ہوگا جو کسی جلسہ کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کے استعمال میں ہوں گی۔
مراسلہ میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ پولیس یونیفارم میں تصاویر لینا اور سوشل میڈیا پرخیال آرائی کے لئے پوسٹ کرنا سختی سے منع ہے۔
style=”display:none;”>