پاکستان تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کونئی درخواست دے دی ہے۔ گزشتہ جمعہ کے روز پی ٹی آئی جلسہ و دھرنا کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا تھا کہ جلسے اور دھرنے کی اجازت کے لیے وہ اسلام آباد انتظامیہ کو نئی درخواست دیں۔
اب پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو ریلی کی اجازت کے لیے دی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج کورال چوک اسلام آباد سے ریلی نکالنا چاہتی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریلی کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک نکالی جائے گی، ریلی نکالنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔
style=”display:none;”>