منافع بخش پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کروڑوں روپے خسارے کا شکار ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 2020 میں 3 ارب 83 کروڑ منافع والا پی سی بی اب 83 کروڑ 59 لاکھ ہوگیا ہے۔آڈیٹرجنرل پاکستان اجمل گوندل نے ریکارڈ طلب کرکے پی ٹی آئی دور کے 3 سال کا سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا۔
پی ٹی آئی دور حکومت میں پی ایس ایل کی مد میں 7 ارب 13 کروڑ کی ادائیگیاں کی گئیں۔کرکٹ بورڈ کے سالانہ انتظامی اخراجات ایک ارب 17 کروڑ روپے ہے جبکہ 18 بڑے افسروں کی ماہانہ تنخواہ 1کروڑ 59 لاکھ روپے ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ تنخواہ تو نہیں لیتے تاہم 75 لاکھ 20 ہزار سالانہ مراعات لے رہے ہیں۔
ترجمان پی سی کا موقف ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی مراعات بورڈ آف گورنرز کی منظور شدہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے فزیوتھراپسٹ ویکلف ڈیکن کی ماہانہ تنخواہ 21 لاکھ 16 ہزار روپے، ڈائریکٹرمیڈیا سمیع برنی کی تنخواہ 13 لاکھ 60 ہزار روپے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر 12 لاکھ 45 ہزار روپے، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی 12 لاکھ 40 ہزار روپے اور کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 78ہزار۔
style=”display:none;”>