اسلام آباد ہائی کورٹ میں مرحوم صحافی واینکر ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف ان والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمان نیازی اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد فرخ کمال عدالت میں پیش ہوئے ۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
پمز ہسپتال کے جوائنٹ ایکزگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ کمال نے عدالت کو بتایا کہ پورسٹمارٹم رپورٹ لواحقین کو فراہم کر دی گئی ہے۔ عدالت نےدرخواستگزار کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کل تک پیش ہونے کی ہدایت کی اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>