سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن سے متعلق مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی حکم امتناع کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی پندرہ روز کے لیے ملتوی کر دی۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ وہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کرے یا مقدمات کی پیروی کرے۔ سماعت کے آغاز پرالیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں تو ہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز کےخلاف زیر التوا درخواستیں ایک ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے اس حوالے سے مختلف عدالتی نظیروں کا حوالہ دیا۔
style=”display:none;”>