قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ میگا ایونٹ کے آغاز میں صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔ فٹبال کے عالمی معرکے کا آغاز 20 نومبر سے قطر میں ہوگا جس میں دنیا ئے کھیل کے سب سے مہنگے انعام کے لئے 32 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے۔ ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئےقطر اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔
منتظمین کے مطابق فیفا ورلڈکپ کے میچز دیکھنے 12لاکھ تماشائی قطر کا رخ کریں گے۔ ہزاروں کی تعداد میں شائقین قطر کے پڑوسی ممالک میں رہائش پذیر ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 18دسمبر کو ہوگا۔
style=”display:none;”>