پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گولیاں لگنے سے آنے والے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی ہے۔ شوکت خانم سپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی پٹی کر دی ہے۔
Get well soon @ImranKhanPTI🙏 pic.twitter.com/cKqgXl9Be5
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 14, 2022
عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے ہیں، ان کی دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے زخم بدستور گہرے ہیں، زخم ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔
عمران خان پر 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
style=”display:none;”>