امریکا کے صدر جو بائیڈن انڈونیشیا کے جزیرے بالی پہنچے ہیں جہاں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہو گی۔ توقع ہے کہ ملاقات میں تائیوان کا معاملہ چھایا رہے گا۔
چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ دونوں رہنما یہ طے کریں گے تائیون کے معاملے پر دونوں ملکوں کی ریڈ لائنز کیا ہے۔ دونوں رہنما جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا پہنچ چکے ہیں جو کل شروع ہو رہا ہے۔
2020 میں صدر بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات ہو گی۔
style=”display:none;”>