اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست منظور کر لی۔ نیب ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈار احتساب اپنے وکیل قاضی مصباح کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہو ئے۔
اسحاق ڈار کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ، اثاثہ جات کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی تین درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواستوں سے متعلق آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ۔کیس کی آئندہ سماعت 16 نومبرکو ہوگی۔
style=”display:none;”>