امریکا کے درمیانی مدت کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری جبکہ ہاوس میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق اس وقت سینیٹ میں ری پبلیکنز کی 49 نشستیں ہیں جبکہ نیوا ڈا میں کامیابی کے بعد، ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد اب 50 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ جورجیا کی ایک نشست کا فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔ اس نشست کے فیصلہ کے لئے 6 دسمبر کو وہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق سینیٹ میں 50-50 نشستوں کی ٹائی کی صورت میں بھی نائب صدر کاملہ ہیرس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ اس لئے کہ وہ سینیٹ کی چیرمین بھی ہیں، اس لئے کسی بل پر ٹائی ہوجا نے کی صورت میں انھیں بھی ووٹ ڈالنے کا موقع حاصل ہوجاتا ہے، جس سے اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ کم از کم اس بل کی حد تک ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہوجایا کرے گی۔
دوسری طرف ہاوس میں صورت حال بالکل مختلف ہے۔ موجودہ انتخابات میں ڈیموکریٹس نے آٹھ نشستیں گنوائیں ہیں، جبکہ ریپبلکنس کو سات نشستوں کا فائدہ پہنچا ہے۔ اس خبر کے لکھتے وقت صورت حال یہ ہے کہ ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 203 ہے جبکہ رپبلیکنس کی نشستوں کی تعداد آٹھ نشستوں کے اضافہ کے بعد 212 ہوگئی ہے۔
style=”display:none;”>