ایک حالیہ سروے میں پاکستان کے لوگوں نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ 51 فیصد لوگوں کا خیال ہے موجودۃ مہنگائی کی ذمہ دار شہباز شریف کی ‘پی ڈی ایم’ حکومت ہے، جبکہ 33 فی صد نے اس کا ذمہ دار ‘پی ٹی آئی’ کی سابقہ حکومت کو قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کی رائے جاننے کے لئے ‘انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ’ یعنی ”آئی پی او آر” کے ایک حالیہ سروے میں لوگوں سے ملک کے مختلف مسائل کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی گئی ہے۔ مہنگائی کے بارے میں یہ سوال بھی اسی سروے میں شامل سوالات میں ایک تھا۔ اس سروے میں ملک بھر سے سولہ سو سے زائد افراد نے حصہ لیا اور یہ سروے اس سال نومبر کی پہلی تاریخ سے 5 نومبر کے عرصہ کے دوران کیا گیا۔
سروے کے مطابق 54 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ عمران خان کو واپس اسمبلی میں چلے جانا چاہئے، جبکہ 32 فیصد اس کے خلاف تھے۔ لیکن جب ان سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے بارے میں براہ راست سوال کیا گیا تو ان میں سے 59 فیصد نے لانگ مارچ کی مخالفت کی، اور 32 فی صد نے اس کی حمائت کی ہے۔
style=”display:none;”>