آج کے میچ کی اہمیت کے پیش نظر، عمران خان نے میچ دیکھنے اور مکمل آرام کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے ان کی تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سینیٹر ولید اقبال نے بتایا ہے کہ عمران خان اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ میچ دیکھ رہے ہیں۔
عمران خان نے سینٹرز کو اعظم سواتی سے بدسلوکی کی ویڈیوز پر اظہارِ یکجہتی کا حکم دیا ہے، وہ اعظم سواتی کے کیس میں سپریم کورٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو قانون کے مطابق انصاف ملنا چاہئے اور تشدد میں ملوث لوگوں کو سزا دی جانی چاہئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جاری ہے اور عمران خان کے حوصلے بدستور بے حد بلند ہیں۔
style=”display:none;”>