آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن کی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے جس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بعض قوانین میں ترمیم بھی کر دی ہے تاکہ جس حد تک ممکن فائنل میچ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔ فائنل کے لئے مقرر دن یعنی اس صورت میں اتوار کو میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میںریزو ڈے یعنی پیر کواضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہو گا۔ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہو گا جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فائنل میچ کے اختتام پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ فائنل کےلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کے لئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔
style=”display:none;”>