جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کی صبح ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج تھے اور جوڈیشل کمیشن نے انہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔
style=”display:none;”>