سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ملائشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ایشین چیمپین جاپان کو پانچ تین سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا ئی۔ گرین شرٹس کی طرف سے رومان نے دو جبکہ حنان شاہد، افراز احمد اور رانا عبدالوحید نے ایک ایک گول کیا۔ ایونٹ کافائنل آج میز بان ٹیم ملائشیا اور کوریا کے مابین کھیلا جائے گا۔
style=”display:none;”>