وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے ملک بھر کے تمام ڈاکیوں کو موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پوسٹ اسلام آباد کے ڈاکیوں کو آج موٹرسائیکلز فراہم کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ آمدو رفت کی سہولیات سے ڈاکیوں کی کارکردگی مزید تیز ،مؤثراور بہتر ہوگی۔
style=”display:none;”>