اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے رہنماؤں کااسلام آباد آمد و رفت کے راستے بندکرنے کا اعلان سے شہریوں، طلباء اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وفاقی دارلحکومت میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شناخت شدہ سیاسی کارکنان کیخلاف مقدمات درج، گرفتارکیلئے کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہااسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والوں کیلئےراستےکھلےرکھے جائیں گےائیر پورٹ کےلیے بلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کےلیے اہمیت کی حامل ہے۔
style=”display:none;”>