سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ان کے وکیل نے التوا کی درخواست دائر کردی ہے۔
ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے دو روز قبل پیش آنے والےافسوسناک واقعے کے باعث ان کے موکل عمران خان ہسپتال میں داخل ہیں۔
عمران خان کی ایک ایمرجنسی سرجری ہو چکی جبکہ مزید متوقع ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث ان کے موکل کے خلاف زیر سماعت توہین عدالت کیس میں تفصیلی جواب جمع کرانا ممکن نہیں۔
اس لیے استدعا کی جاتی ہے کہ مقدمے کی سات نومبرکو مقرر کی گئی سماعت ملتوی کر دی جائے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کے وکیل کو توہین عدالت کیس میں پانچ نومبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
style=”display:none;”>