امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ قابل مذمت ہے۔ لیکن جہاں ان پر حملہ ہوا وہاں انکا اپنا وزیر اعلی پنجاب ہے۔
انہوں نے کہاکہ واقعہ کا ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔وزیر اعلئ پنجاب کہتے ہیں کہ وہ غلط مقدمہ درج نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ جوحکومت پنجاب اپنے لیڈر کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے وہ پنجاب کے عوام کی کیا حفاظت کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ گوادر ملک کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔ یہاں کے عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی چاہتے ہیں۔
style=”display:none;”>