کراچی سے ننکانہ صاحب آنے والی سکھ اسپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں شورکوٹ اور پیر محل اسٹیشن کے درمیان پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ بیشتر مسافروں کو ٹرین کے پہلے حصے میں ایڈجسٹ کر کے ننکانہ کے لیے روانہ کر دیا۔ بقیہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے۔ ٹرین حادثے میں کوئی زخمی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔
style=”display:none;”>