پاک فوج کی قیادت نے وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے افسران سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے معاملے میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کے نمائندوں نے وزارت داخلہ اور پنجاب ہوم آفس کو اس سلسلے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اس فیصلے کہ وجہ ہے کہ تحقیقات میں شامل ہو کر منتازعہ نہیں بننا چاہتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین پر جمعرات کے روز وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
style=”display:none;”>