اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر زیر تعمیر بارہ کہو بائی پاس کے خلاف قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آئندہ جمعے تک تمام سٹیک ہولڈرز کو سن کر معاملے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا مسئلہ ہے، ہم عدالت کے احکامات کے مطابق چلیں گے۔ سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی ادارے نے لےآوٹ پلان دیکھا ہے اوراسے پہلے پلانز سے بہتر قرار دیا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں یونیورسٹی کے نمائندوں کو بلا کر تمام فریقین کے تحفظات دور کیے جائیں۔ عدالت نے قائداعظم یونیورسٹی کی اراضی کی حد تک بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر حکم امتناع میں اگلے جمعے تک توسیع کر دی ہے۔
style=”display:none;”>