لانگ مارچ کے دوران عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں 37 ضمنی انتخابات ہوئے، 29 تحریک انصاف نے جیتے، ساری جماعتیں ایک طرف ہیں، تحریک انصاف نے سب کو ہرایا، قوم چوروں اور مافیا کو مسترد کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز اور نواز شریف کے سہولت کار سن لیں یہ پاکستانی قوم ہے بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، زبردستی کوشش کریں گے کہ چوروں کی حمایت کریں تو قوم آپ کے خلاف ہو جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے لیے سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان سمیت سارے پاکستان سے قافلے نکلیں گے۔
style=”display:none;”>