اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کیمشن کے فیصلے کے تحت سابق وزیراعظم عمران خان کی میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دینے کا حکم معطل کر دیا تاہم جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر دائر درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیے۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ غلط بیانی کے جرم کا ٹرائل سیشن کورٹ میں ہو گا جو سزا سنا سکتا ہے، الیکشن کمیشن اس صورت میں شکایت کنندہ کا کردار ادا کرے گا۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا۔کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
style=”display:none;”>