پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے شہر میں جگہ جگہ کنٹینرز لگادئیے ،ڈی چوک میں سندھ پولیس کے اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے۔اطلاعات کے مطابق فی الحال ریڈ زون جانے والے ڈی چوک اور نادرا چوک کے علاوہ کسی بھی راستے کو مکمل بند نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے کے بعد پی ٹی آئی کو پاور شو کیلئے اسلام آباد میں ایچ نائن گراؤنڈ دیا گیا ۔انتظامیہ اور پولیس نے وقت سے پہلے ہی پوزیشنز سنبھال لی ہیں، تمام داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں تاہم راستے جزوی طور پر کھلے ہیں۔
style=”display:none;”>