وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مستحکم کرنسی کیلئے مضبوط معیشت کا ہونا ضروری ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے زراعت تباہ ہوچکی ہے، گنے کی پیداوار 8 فیصد، چاول کی پیداوار 40.6 فیصد اور کپاس کی پیداوار 24.6 فیصد کم ہوئی، گندم کا پیداواری ہدف 28.37 ملین ٹن مقررکیا گیا۔
وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبرتک مہنگائی 25.1 فیصد رہی جبکہ گز شتہ برس اسی عرصے میں مہنگائی 8.6 فیصد تھی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں اکتوبرمیں تیل کی قیمت کم ہوئی تاہم ستمبرکے مقابلے اکتوبرمیں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک بجٹ خسارہ 672 ارب روپے رہا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ میں 45.4 فیصدبڑھا تاہم گزشتہ برس اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 462 ارب روپے تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آرکے محصولات 17 فیصدبڑھے، جولائی تا ستمبربرآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات 7.9 فیصد کم ہوئیں، جولائی تا ستمبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا جبکہ جولائی تا ستمبرترسیلات زر میں 3.6 فیصد، مجموعی سرمایہ کاری 83.7 فیصد کم ہوئی ہے۔
مزید برآں وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26 اکتوبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کیذخائر 8 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے تاہم مجموعی معاشی صورتحال بہترنظرآرہی ہے۔
style=”display:none;”>