ٹی وی چینلز کے مطابق گجرات کے علاقے موربی میں پل ٹوٹنے سے 100 سے زائد افراد دریا میں گر گئے۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
گجرات حکومت نے پل گرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
سو سال سے زیادہ قدیم پل کو کچھ عرصہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم پل کو مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد چار دن قبل کھولا گیا تھا۔
وزیر محنت برجیس مرجا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، پل گرنے پر ہم خود حیران ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت پل پر 500 کے قریب افراد موجود تھے
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
گجرات کے وزیر داخلہ پرش سنگاوی واقعے کی اطلاع ملتے ہی موبی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ انڈین چینلز کے مطابق پل درمیان سے ٹوٹ گیا ہے۔
پرائم منسٹر ریلیف فنڈ سے دو لاکھ انڈین روپے فی کس امداد ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گجرات کی حکومت نے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے اہلخانہ کے لیے چار لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
style=”display:none;”>