وزیر اعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک ماہ پہلے مشترکہ کاروباری دوست کے ذریعے انہیں مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔
لاہور میں وی لاگرز سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا عمران خان آرمی چیف کے تقرر اور انتخابات سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے تھے، میں نے انکار کیا لیکن میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات چیت کی پیشکش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دو معاملات کو بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہتے تھے، پہلا معاملہ آرمی چیف کا تقرر اور دوسرا انتخابات کے انعقاد کا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں نے انکار کیا تاہم میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات کرنے کی پیشکش کی۔وزیراعظم نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ تین نام میں بھجواتا ہوں تین آپ دیں مل کر آرمی چیف لگا لیتے ہیں، میں نے شکریہ کہہ کر انکار کردیا، عمران خان کو پیغام بھجوایا کہ یہ ایک آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم نے ادا کرنا ہوتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنرل ندیم انجم نے مجھ سے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی۔
style=”display:none;”>