ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہر گزرتے روز کے ساتھ صورتحال دلچسپ ہوتی جارہی ہے۔
گروپ ون میں نیوزی لینڈ،انگلینڈ،آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے 3،3پوائنٹس ہیں۔بہتر رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ کو پہلی، انگلینڈ کو دوسری، آئرلینڈ کو تیسری اور آسٹریلیا کو چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔ سری لنکا اور افغانستان کے دو، دو پوائنٹس ہیں تاہم سری لنکا پانچویں اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
گروپ ٹو میں بھارت کی ٹیم 4پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے تین تین پوائنٹس ہیں تاہم جنوبی افریقہ کا رن ریٹ تمام ٹیموں سے بہتر ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے اور زمبابوے تیسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کو دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں۔
style=”display:none;”>