شیخ رشید کی لال حویلی پر ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک کی مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کی صبح 9 بجے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارث خان نے ایف آئی اے اور متروکہ املاک کی ٹیموں سے تحریری حکم نامہ مانگا یہ ٹیم تحریری حکم نامہ مقامی پولیس کو پیش نہ کر سکی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان دونوں اداروں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خط لکھا تھا جو مقامی پولیس تک نہ پہنچ سکا۔ اس وجہ سے پولیس کو درکار کوائف نہ مہیا کرپانے پر ٹیموں کو واپس جانا پڑا۔ شیخ رشید احمد نے ایف آئی کے چھاپوں اور لانگ مارچ کے دوران انہیں گرفتار کی کوششوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
style=”display:none;”>