عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالرسے زیادہ کانقصان ہواہے جبکہ تعمیرنواوربحالی کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالرکی ضرورت ہے۔ یہ بات عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حالیہ سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ ہاوسنگ، زراعت، لائیوسٹاک، ٹرانسپورٹ اورمواصلات کے شعبہ جات کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 70 فیصد نقصان سندھ میں ہواہے۔
بلوچستان نقصانات کے حوالہ سے دوسرے، خیبرپختونخوا تیسرے اورپنجاب چوتھے نمبرپرہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت بھی کئی متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کھڑاہے جس سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل رہی ہے۔
style=”display:none;”>