پاکستان کا اب کی بار ٹی 20 ورلڈکپ میں آغاز ، 92 کے ورلڈ کپ کی یاد تازہ کراتا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ بارش یا حریف ٹیموں کی شکست پر انحصار کر رہی ہے۔
پاکستان نے ابھی نیدر لینڈز، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلنے ہیں۔
جنوبی افریقہ پاکستان سے شکست کے باوجود انڈیا اور نیدرلینڈز سے جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اس لیے پاکستان کرکٹ کے شائقین انڈیا کی سپورٹ کر رہے ہوں گے۔
زمبابوے کو بنگلہ دیش، نیدر لینڈز اور انڈیا کا سامنا کرنا ہو گا۔ ان میچز میں کرکٹ شائقین بنگلہ دیش اور انڈیا کو سپورٹ کر رہے ہوں گے۔
بنگلہ دیش کے بھی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہیں۔ بنگلہ دیش انڈیا، پاکستان اور زمبابوے کے خلاف میچز میں سے دو جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے تاہم ان اس صورت میں رسائی نیٹ رن ریٹ پر منحصر ہو گی۔
پاکستان کے کسی ایک میچ میں بھی بارش کی وجہ سے نتیجہ نہ نکلنے کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل تک امکانات ختم ہو جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے تینوں میچز میں بارش کی صورت میں جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا، ایک میچ میں بارش، ایک میچ میں شکست اور ایک میچ میں جیت بھی جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل کے لیے راستہ آسان بنا دے گا۔
یہ اگر مگر کی کیفیت 92 ورلڈ کپ کی یاد تازہ کراتی ہے
style=”display:none;”>