پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک گزشتہ 26 سال سے پرامن احتجاج کررہی ہے جمعہ کو شروع ہونے والا احتجاجی لانگ مارچ بھی پر امن اور آئین کے دائرے کے اندر ہوگا اسلام آباد انتظامیہ کی طرف این او سی پر لگائے گئے اعتراضات دور کرکے 24 سے 48 گھنٹے میں درخواست دوبارہ جمع کروا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر وکیل رہنما بابر اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے چند اعتراضات کے دور کرکے درخواست دوبارہ جمع کروانے کا کہا۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ آج ہمارا حقیقی آزادی مارچ شروع ہو چکا ہے۔ 2 دن پہلے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے این او سی کی درخواست دی تھی تاہم آج ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہم سے کچھ مزید تفصیلات مانگی ہیں ڈاکٹر بابر اعوان 24 گھنٹوں میں وہ تفصیلات انتظامیہ کے سامنے رکھیں گے اور توقع ہے کہ ہمیں این او سی جاری کر دیا جائے گا۔
style=”display:none;”>