ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے صحافی ارشد شریف کی موت کے حوالے سے اہم نیو ز کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی وفات سے جڑے حقائق تک پہنچنا ضروری ہے کیونکہ اس حوالے سے اداروں، لیڈرشپ اور آرمی چیف پر بے بنیاد الزام تراشی کی گئی۔
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ارشد شریف کی موت انتہائی اندوہناک واقعہ ہے، دیکھنا ہو گا کہ مرحوم ارشد شریف کی موت کے حوالے سے اب تک کیا حقائق سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو ملک سے باہر جانے پر کس نے مجبور کیا، ہماری اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خاص ہدایت پر تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا، کے پی حکومت نے ارشد شریف کو باچا خان ائیرپورٹ تک مکمل پروٹوکول دیا۔
ان کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر کینیا میں بھی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی اپنی سطح پر تحقیقات کرنی چاہئیں کہ ارشد شریف کی ہلاکت کا فائدہ کون اٹھا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا سائفر کے معاملے پر ارشد شریف نے کئی پروگرام کیے، یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ شاید انہیں سائفر کے منٹس دکھائے گئے تھے۔
ارشد شریف کی ہلاکت میں کسی دوسرے ملک کے شامل ہونے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے۔
style=”display:none;”>