پاک فوج نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر حکومتِ پاکستان کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
جی ایچ کیو کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
حکومتِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں جی ایچ کیو نے ارشد شریف کے معاملے پر کمیشن بنانے کی استدعا کی۔ خط میں جی ایچ کیو نے استدعا کی ہے کہ معاملے کا الزام اداروں پر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔
style=”display:none;”>