سعودی عرب کے شہر ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سربراہ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ سربراہ اجلاس تین روز جاری رہے گا۔ جس میں دنیا بھر سے چھ سو مندوبین اور مختلف کمپنیوں کے سربراہاں شرکت کررہے ہیں۔
سربراہ اجلاس کے 180 سیشن ہوں گے، جس میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل سے متعلق لائحہ عمل پر غور ہوگا۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اس کے پائیدار حل اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے حوالے سے سربراہ اجلاس میں توجہ مرکوز ہوگی۔
ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کے حل کیلئے جدید طریقوں پر بھی غور ہوگا۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔
style=”display:none;”>