پاکستانی صحافی ارشد شریف کینیا میں مگادی شہر سے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے پولیس کی گولی کا نشانہ بن گئے۔ کینیا کے انگریزی اخبار سٹار کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی معلومات کے مطابق ان کی کار کو پولیس نے ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ نہیں رکے۔
پولیس نے نہ رکنے پر تعاقب کر کے گولی چلائی جس میں ارشد شریف جاں بحق اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ خبر کے مطابق ارشد شریف پولیس کے مطلوبہ ملزم نہیں تھے۔ پولیس کے بیان کے مطابق پنگانی قصبے میں ایک بچہ اغوا ہوا تھا اور پولیس نے فوری طور پر علاقے میں ناکہ بندی کر دی۔
اسی اثنا میں ارشد شریف کی گاڑی آئی۔ پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ رکے جس پر پولیس نے تعاقب کر کے فائرنگ کی جس سے ارشد شریف جاں بحق ہو گئے۔ ان کی گاڑی الٹ گئی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
سینئر پاکستانی صحافی کو اتوار کی رات نیروبی مگادی ہائی وے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جسے پولیس نے غلط شناخت قرار دیا تھا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک جامع بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔
style=”display:none;”>