آئی سی سی کے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد، آخری بال پر پاکستان کو شکست دے دی۔
یہ اہم میچ بھارت نے ویرات کوہلی کے شاندار 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رنز کی بدولت جیتا۔ میچ میں کئِ نشیب و فراز آئے لیکن بھارت نے آخر کار 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ بھارت کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار نظر آئی اور اس کے کئی کھلاڑی شروع میں ہی آوٹ ہوتے چلے گئے۔
بھارتکی ٹیم کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے لیکن میچ اس وقت انتہائی سنسنی خیز ہوگیا جب محمد نواز کی پہلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا آؤٹ ہوگئے۔
لیکن پھر محمد نواز کی نو بال اور وائڈ بالز نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا، نو بال پر ویرات کوہلی کا چھکا بھارت کو فتح کے قریب لے آیا۔ ویرات کوہلی نے اپنی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور 53 بالز پر 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
style=”display:none;”>