الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر پنجاب بابرحسن بھروانہ نے توشہ خانہ کیس کے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نا اہل قرار دیا تھا اور فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس فیصلے کو ابھی تفصیلی اور تحریری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے تفصیلی فیصلے پر اتوار کے روز دستخط کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی اہلیہ ڈینگی کے باعث علیل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم نے جھنگ جا کر ممبر پنجاب سے دستخط کروائے جس کے بعد کل توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا امکان ہے۔
style=”display:none;”>