برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے استعفی کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب ایک ہفتے میں ہو گا۔ نئے قائد ایوان کے لیے نامزدگیاں پیر تک ہوں گی۔
قیادت کی خواہش مند امیدواروں کو دوڑ میں شامل ہونے کے لیے کم از کم 100 اراکین پارلیمان کی حمایت ضروری ہے۔ رشی سوناک کنزرویٹیو ارکان پارلیمان کے درمیان مقبول ترین امیدواروں میں سے ایک ہیں۔
سابق برطانوی وزیر خزانہ چھ ہفتے قبل پارٹی کی قیادت کے لیے ہونے والے انتخابات میں لز ٹرس سے ہار گئے تھے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق بورس جانسن بھی لزٹرس کے جانشین کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
بورس جانسن نے مستعفی ہوتے وقت بھی ایسے اشارے دیے تھے کہ وہ جلد ہی دوبارہ اپنا عہدہ واپس لینے کی کوشش کریں گے۔
style=”display:none;”>