الیکشن کمیشن نے عمران خان انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کا چارسدہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ وزیر اعلی کے پی کے اور وزرا سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک فرد رکن قومی اسمبلی ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتاہے۔ آپ کا کلائنٹ کہتا ہے ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں ؟کہاں ہیں استعفے؟ ڈیڑھ سو استعفے لے آئیں ابھی قبول کرتے ہیں۔
style=”display:none;”>