بی بی سی پر اپنے ایک انٹرویو کے دوران جب پروگرام کی میزبان نے ان سے اردو میں کچھ کہنے کو کہا تو انھوں نےبلا کسی توقف کے نعرہ بلند کیا ، “پاکستان زندہ باد۔’ پھر انھوں نے مسکراتے ہوئے میزبان سے سوال کیا کہ، اتنا کافی ہے یا آپ کچھ اور سننا چاہتی ہیں؟
میز بان نے کہا کہ میں تو چاہتی تھی کہ آپ کوئی نغمہ سنا ئیں۔
سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئِ کے سربراہ، عمران خان کی پہلی بیگم، جمائمہ گولڈ سمتھ نے کہا کہ نغمہ تو میں سنا دوں گی-
میرا مسئلہ میری اردو نہیں ہے، میری گلوکاری ہے۔ لیکن پھر بھی میں آ پ کو یہ سناتی ہوں جو میں اکثر اپنے بچوں کے ساتھ گایا کرتی ہوں۔ پھر انھوں نے پاکستانی فلم بیداری کے نغمہ کا یہ ٹکڑا گاکر سنایا:
” آو بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی،
جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی،
پاکستان زندہ باد
پاکستان زندہ باد”
style=”display:none;”>