پاکستان کرکٹ بورڈنےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے دو مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔پہلے مرحلے میں 27 دسمبر سے 15 جنوری تک دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، اس دوران کھیلے جانے والے تین ون ڈے بھی انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 27 سے 31 دسمبر جب کہ دوسراملتان میں 4 سے 8 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
کیویزدوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائیٹ بال میچز کھیلیں گے،اس دوران دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل ہوں گی۔ چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی جبکہ پانچواں ٹی ٹونٹی23اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔پانچ ون ڈے میچز میں سے دو مقابلے 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں ہوں گے۔ دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، چار اور سات مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
style=”display:none;”>