اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفعہ 144 قانون کے خلاف پی ٹی آئی رہنما کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی کیا اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں رہا؟ اس جماعت کی دو صوبوں میں حکومت ہے، کیا ادھر کبھی دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی؟
چیف جسٹس نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا معاملہ ایگزیکٹو نے دیکھنا ہے جس میں عدالت کبھی مداخلت نہیں کرے گی، احتجاج یا ریلی نکالنے کا طریقہ ہے جس کے لیے اجازت لینی ہوتی ہے، اس حوالے سے دھرنا کیس کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے،
style=”display:none;”>