پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو ر ہا ہے۔ صدرڈاکٹر عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی گورنرز، وزراء اعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز سمیت سپیکرز قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کو بھی شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
style=”display:none;”>