اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پرامدادی سرگرمیوں کے رابطہ دفتر نے خبردارکیاہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران تقریباً ستاون لاکھ پاکستانی سیلاب متاثرین کو خوراک کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اقوام متحدہ کےذیلی ادارے نےخبردار کیاہےکہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سیلاب زدہ علاقوں میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی سے بھی متاثرین کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹ میں کہاگیاہےکہ عارضی پناہ گاہوں میں سیلاب متاثرین کی بنیادی ضروریات تک رسائی محدود ہے۔ایک لاکھ30 ہزارحاملہ خواتین کوصحت کی ہنگامی خدمات کی ضرورت ہے۔حاملہ خواتین کا علاج عارضی کیمپوں میں کیا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے۔
style=”display:none;”>