پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔
16 کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے 13ارکان پر مشتمل سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ قومی سکواڈ کل کرائسٹ چرچ پہنچے گا۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ شامل ہیں۔سیریز کا آغاز7اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہوگا۔ فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا پہنچی گی۔
style=”display:none;”>