ایران کے دارالحکومت تہران کی معروف درسگاہ شریف یونیورسٹی کے طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبا سکیورٹی فورسز سے دور بھاگ رہے تھے جس سے پہلے گولیاں چلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایران میں ستمبر کے مہینے میں پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی ایک خاتون کی ہلاکت کے بعد حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ ایران کے انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف سکیورٹی کریک ڈاؤن میں ہلاک افراد کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔
style=”display:none;”>